مظفر آباد:ترجمان ایس ایس پی مظفر آباد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سر حدی صورتحال کے تناظر میں ضلع مظفر آباد میں سیکورٹی کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
تخریب کار، دہشتگر د، ملک وسماج دشمن عناصر کے ضلع مظفر آباد میں داخل ہونے کے خدشہ کے پیش نظر جملہ اہم مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ضلع مظفر آباد کے تمام داخلی مقامات کو ہالہ برار کوٹ اور ضلع مظفر آباد کو پاکستان کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد (صوبہ خیبر پختونخوا) سے ملانے والے پلوں پر چیکنگ و پڑتال کا خصوصی سلسلہ شروع کیا گیا ہوا ہے۔
مظفر آباد کی حدود میں داخل ہونے اور باہر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ اور پیدل چلنے والے اشخاص کی مینول اور جدید سیکورٹی آلات کی مدد سے باریک بینی سے چیکنگ و پڑتال ہو رہی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ انٹری پوانٹ کو ہالہ اور برار کوٹ پر موزوں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ عملہ انتہائی چوکس والرٹ رہ کر احسن طور پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہا ہے۔
حال ہی میں کو ہالہ بیرئیر پر تعینات عملہ پولیس نے راولپنڈی کی جانب سے آنے والی گاڑی کو دیگر گاڑیوں کی طرح روک کر شناخت دریافت کی جو انکو ناگوار گزراجس پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چیک پوسٹ کو بالہ کے عملہ کی فرائض منصبی میں غفلت ولا پرواہی کے سلسلہ میں وائرل شدہ خبروں میں کوئی صداقت نہ ہے۔
خبروں کا مقصد چیک پوسٹ کو بالہ پر چیکنگ و پڑتال کے مؤثر نظام کو متاثر کر کے مظفر آباد میں پر امن ماحول کو خراب کرنا ہے، عوام الناس ایسے کسی بھی منفی پروپیگنڈاکا حصہ بننے سے گریز کریں، ایسی منفی ، بے بنیاد خبر پرو پیگنڈا کے خلاف ادارہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری کے لیے افواجِ پاکستان میدان میں آگئی