باغ: زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی! ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم سید حسان علی ابصار نے اپنی قابلیت اور محنت سے پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام ہونے والے تعلیمی مقابلے میں شرکت کرنے والے 700 طلباء میں سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم سید حسان علی ابصار نے نہ صرف 10 ہزار روپے کا کیش پرائز حاصل کیا بلکہ دو سالہ اسکالرشپ بھی اپنے نام کر لی۔
باغ کا یہ درخشاں ستارہ، انجمن تاجران باغ کے سابق صدر سید صادق شاہ (مرحوم) کا پوتا اور شہر کے معروف تاجر سید ابصار حسین گردیزی کا بیٹا ہے۔ اس کامیابی پر نہ صرف خاندان بلکہ اہل علاقہ بھی خوشی سے سرشار ہیں اور حسان علی ابصار کو روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے۔