کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
محمد نواز نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 39 رنز بنائے،کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا،شاداب خان میچ سے باہر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایک گیند قبل ہدف حاصل کر لیا،کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
ان کے علاوہ ریلی روسو نے 27 اور فن ایل نے 20 رنز بنائے،اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان میچ میں ٹیم کے لیے دستیاب نہیں تھے، وہ کمر کی انجری کے باعث آرام کر رہے تھے اور ان کی جگہ سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔




