آزادکشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیرداخلہ

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر وزیر/وزیرداخلہ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمدنور کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس آمد،حالیہ سیکورٹی و ایل او سی کے حوالے سے صورتحال پر ڈپٹی کمشنرو ایس ایس پی کو ہدایات دیں۔

اس موقع پرموسٹ سینئروزیر،وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقاراحمدنورنےڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،ایس ایس پی چوہدری محمدامین سے دوران گفتگو کہاکہ تینوں تحصیلوں میں جملہ پولیس مجسٹریٹس،ادارے متحرک رہیں۔تمام سرکاری سٹاف حاضر رہے

ضلعی وتحصیل اداروں کی کوآرڈینیشن ،عوامی مقامات کی سیکورٹی ونگرانی کی جائے مشکوک سرگرمیوں پر نظررکھیں،داخلی خارجی رستوں پرچیکنگ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیاجائے

وزیرداخلہ نےمجموعی صورتحال تسلی بخش قراردی۔موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور نے کہاکہ ریاست بھر میں عوام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت میں متحد ہے۔

عوام مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے۔بھارت کاچہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہواہے۔

بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے۔پہلگام میں سیاحوں کاقتل بھارت نے کروایا اوربھارتی میڈیاپاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرتاہے۔تاہم پوری قوم الرٹ رہ کردشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے گی ۔

ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز نےبتایاکہ حالیہ دنوں بھارتی دہشتگردی،آبی جارحیت،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے علاقہ پہلگام میں سیاحوں کے قتل کےبعدپیدا ہونے صورتحال کے تناظر میں گذشتہ دنوں ایک اہم اجلاس کیاگیاجس میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی

عوام کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیےگئے ہیں۔ایل او سی کے پاس شہریوں کی جان و مال،صحت،انفراسٹکچرکی حفاظت مال مویشی کی حفاظت،تیار فصل کی حفاظت سمیت تمام نظام زندگی کومعمول کے مطابق رواں رکھنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے ۔

تعلیمی ادارہ جات،بنیادی مراکز صحت،و سرکاری املاک کی حفاظت کے لیے بھی پلان آف ایکشن تیار ہے مقامی سطح پرعوامی نمائندوں بلدیاتی نمائندگان کے تعاون سے سیکورٹی و ویجیلینس کے حوالے سے پلان ترتیب دیا گیا ۔

پانی بجلی خوراک،آٹا ا اجناس کی بلاتعطل ترسیل،ادویات کی فراہمی،ریسکیو،شاہرات سمیت دیگر معاملات کو بہتر بنایاگیاہے۔

کنٹرول روم،تمام محکمہ جات کے فوکل پرسنزمقررہیں۔ ٹرانسپورٹ،پانی و خوراک کے ذخائر،واش رومز،ہنگامی صورتحال میں عمارات ،خیموں ،ادویات سٹاک و دیگر تمام معاملات پرالرٹ ہیں۔
صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کا وادی نیلم کےعوام اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

Scroll to Top