اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ’’آپریشن بدلہ ‘‘ کے آغاز کا دعویٰ کیا گیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل سٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اس سے پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے، پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔بھارتی میڈیا پر پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے بعد اب باقاعدہ دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔
دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پروپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے۔
ادھر بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان کی حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح پر جواب دینگے، آرمی چیف