کشمیر کی آزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، امیرمقام کا کنٹرول لائن سےبھارت کو پیغام

نیلم:وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کے 24کروڑعوام کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،جنگ شروع ہوئی تو ختم ہم کر یں گے۔

نیلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کرنے نیلم آیا ہوں،پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ محبت ہر کشمیر یوں کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے نفسیاتی جنگ شروع کی ہے، پوری قوم اپنی فوج اور سپہ سالار کے شانہ بشانہ ہیں ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کو کسی امتحان میں اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی آزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، پاکستانی قوم کا جذبہ اور پاک فوج کی کمٹمنٹ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

خیبر پختونخوا کے عوام نے کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا، نیلم ویلی کے عوام کا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت مثالی ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف ایک پیج پر ہے ۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیریوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، بھارت یاد رکھے کہ جب وقت آیا تو ہم نے بم باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹنے کو ترجیح دی اور بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیرشاہ غلام قادر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کنٹرول لائن کو نہیں مانتے ریاست جموں کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کے لئے تسلسل سے قربانیان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جلد وادی نیلم کا دورہ کریں گے،راج ناتھ کی ڈاکٹرائن ناکام ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

بھارت کی کسی مہم جوئی کی صورت میں کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب ملے گا، کشمیری حق خود ارادیت حاصل کر کے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا ،پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے بھارت کو مقبوضہ کشمیر پرغاضبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا،میاں نواز شریف پوری مسلم امہ کے لیڈر ہیں۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر یا پاکستان میں جارحیت کی صلاحیت نہیں رکھتی ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس جواب دیا جائے گا تمام حساب سود کے سمیت برابر کریں گے۔

Scroll to Top