بھارت سےکشیدگی،ہوٹل وگیسٹ ہائوس مالکان کا پاک فوج کیلئے فری سروسز کا اعلان

مظفرآباد :آزاد کشمیر ہوٹل اینڈ گیسٹ ہائوس ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی نے اپنے تمام ہوٹل آرمی کیلئے فری کرنے کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر ہوٹل اینڈ گیسٹ ہائوس ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی کے ترجمان ابرار بٹ نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو صورتحال ہے، اس میں ملک ہے تو ہم ہیں ۔

ملک میں افراتفری ہوگی تو کاروبار نہیں ہوگا، ملک میں مشکل حالات آئے تو ہم نے اجلاس طلب کرکے فیصلہ کا اختیار چیئرمین راجہ الیاس کو دیا گیا ہے۔

چیئرمین آزاد کشمیر ہوٹل اینڈ گیسٹ ہائوس ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آگرفوج کو کسی بھی وقت ہمارے کسی بھی ہوٹل کی ضرورت پڑے تو ہم حاضر ہیں۔

ابرار بٹ کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان پاک فوج کیساتھ بھارت کیخلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحانہ اقدامات قابل مذمت ، پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ،آزادکشمیر اسمبلی کا عزم

Scroll to Top