بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے طیارے واپس

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی رافیل طیاروں کی فضائی نگرانی پر پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فضائی پٹرولنگ کی۔ اس دوران پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ان بھارتی جنگی جہازوں کی فوراً نشاندہی کر لی۔

پاک فضائیہ کی مستعدی اور بروقت ردعمل پر بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر واپس پلٹنے پر مجبور ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر لمحہ تیار اور چوکنا ہیں۔

Scroll to Top