مظفرآباد میں مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل کی قیمتوں میں کمی!

مظفرآباد: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے دفتر سے29 اپریل کے لیے زندہ مرغی، سبزیوں اور پھلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پرائس کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں جزوی طور پر کمی کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 415 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بریڈر مرغی کا گوشت 490 روپے فی کلو جبکہ دیسی مرغی کا گوشت 1050 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔ گولڈن مرغی کی فی کلو قیمت 850 روپے مقرر کی گئی ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی وزن کے اعتبار سے تقسیم کی گئی ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈوں کی فی درجن قیمت 230 روپے جبکہ 51 سے 65 گرام والے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

عوامی ریلیف کے لیے جاری کردہ نرخ نامے میں سبزیوں کی قیمتیں بھی طے کی گئی ہیں۔ ٹماٹر 90 روپے، آلو دیسی 70 روپے، پیاز دیسی سرخ 70 روپے فی کلو فروخت کیے جائیں گے۔ لیموں 610 روپے، لہسن چائنا 430 روپے، لہسن دیسی 210 روپے، لہسن کوئٹہ 310 روپے، ادرک چائنا 470 روپے , ٹینڈے دیسی 70 روپے، کدو 90 روپےاور کریلہ 110 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

پالک گڈی35 روپے، پالک دیسی فی کلو70 روپے،مٹر 170روپے،بھنڈی 230 روپے، ، کھیرا 80 روپے، پھول گوبھی 120 روپے، بندگوبھی 50 روپے، شملہ مرچ 130 روپے،گاجر90 روپے اور بینگن گول 90 روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

پھلوں کی قیمتوں کی بات کی جائے تو کیلا 190 روپے فی درجن، سیب سفید 290 روپے، سیب ایرانی 440 روپے فی کلو، اسٹرابیری 210 روپے، امرود پنجاب 160 روپے، تربوز 80 روپے، شربوز 110 روپے، انار 610 روپے، گرما130 روپے اور خربوزہ پیلا 110 روپے فی کلو،خربوزہ سفید110 روپے، گرما130 روپے، کینو 310 روپے ، انگور 610 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

Scroll to Top