میرپور میں آل پاکستان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ، وزیر تعلیم کالجز کا اہم اعلان

میرپور:آل پاکستان اختر علی صدیق اور چوہدری محمد ریاض میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز پیر کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گراؤنڈ میں ہوا۔

یوتھ فٹ بال کلب میرپور کے زیر اہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں آزاد جموں و کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں سے ضلعی سطح کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی میچ ضلع کوٹلی اور الزکی فٹ بال کلب گجرات کے درمیان کھیلا گیا جو گجرات نے ایک کے مقابلے دو گول سے جیت لیا۔

آزاد کشمیر کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

قبل ازیں وزیر نے سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے منتظمین کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے بال کو کک لگا کر ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے مختلف بینرز اور اسٹالز لگا کر گراؤنڈ کو خوبصورتی سے سجایا ہے۔فٹ بال کے شائقینافتتاحی میچ دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام مقابلوں میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے کھلاڑی اکٹھے ہوئے جس سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔نوجوان نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے

وزیر حکومت نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت آزاد جموں کشمیر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نوجوان نسل کی جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کے کالجز کے گراؤنڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کشمیر میں سپورٹس فیسٹیول، کشمیرڈیجیٹل کی سپانسر ٹیم نے فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

Scroll to Top