مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت نے 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی،مودی بظاہر ترقی کے بلند بانگ دعوے کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا تھا تاکہ دنیا سمجھے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن اور ترقی کا سیلاب آرہا ہے جب اس میں ناکامی ہوئی تو اب بدامنی پھیلا کر دنیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے جس میں اب تک ناکام ہی رہا ہے،معروف ایکٹویسٹ غلام اللہ اعوان نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں غلام رضا کاظمی سے گفتگو کے دوران کیا۔
کشمیر میں غزہ جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوسکتی کیونکہ ہماری پشت پر مضبوط پاکستان کھڑا ہے
غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ 2500 سے زائد کشمیریوں کو تفتیش کی آڑ میں اٹھا لیا ۔ لوگوں کو کشمیر میں تفتیش کے نام پر اٹھا کر دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے! کشمیر میں غزہ جیسی صورتحال کبھی بھی پیدا نہیں ہو سکتی کیونکہ کشمیر کے پیچھے مضبوط مستحکم اور ایٹمی پاکستان موجود ہے۔
بھارتی گوڈی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی چھاپوں،اورتشدد کو پرموٹ کرتا ہے
سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیاہمیشہ غیر ذمہ دار رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی نے کئی ملک فتح کرلئے ۔ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا صحافت کے اصولوں سے نابلد ہے ۔ اس وقت پروپیگنڈا کر رہا ہے، وہ دینا کی توجہ کشمیر کے اصل حالات کی طرف جانے نہیں دے رہا ۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے پڑ رہے ہیں ، اور گوڈی میڈیا ان غیر قانونی چھاپوں اور تشدد کی حمایت کیلئے رپورٹنگ کررہا ہے۔
پانی لائف لائن ، ہم جنگ نہیں چاہتے اگر ہمیں چھیڑا گیا تو ہم بھارت کو بھی نہیں چھوڑیں گے ، غلام اللہ اعوان
سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوجی کسی انڈین فلم سے متاثر ہوکر پاکستان آگیا تھا جسے کافی تھپڑ پڑے ہیں اور ہم نے بھی اب فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم نے ہر بار انہیں چائے نہیں پلانی ۔اب جو بھی آئے گا اس سے پوچھا جائے گا کہ اس نے اپنے ناپاک قدم پاک سرزمین پر کیسے رکھے
پانی بند کرنا بھارت کا خواب جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا،بھارت نے آج اپنی شہ رگ پاکستان کے ہاتھ میں دیدی،
غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج اپنی شہ رگ پاکستان کے ہاتھ میں دے دی۔ پانی بند کرکے ثابت کرنا چاہتا تھا کہ وہ پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے ۔پانی بند کرنا بھارت کا خواب جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا،یہ بھارت کی بھول ہوگی۔ بھارت پاکستان کا پانی روک کردکھائے اگر ان دریاوں میں پانی نہ آیا تو پھر خون بہے گا۔۔ کیونکہ پانی ہماری لائف لائن ہے اور لائف لائن کا ٹنے کا مطلب ہماری زندگی پر حملہ ہے ۔ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اگر چھیڑا گیا تو ہم بھارت کو چھوڑیں گے بھی نہیں