بلیک آؤٹ؛ اسپین، فرانس اور پرتگال کے شہر اندھیرے میں ڈوب گئے،لاکھوں افراد متاثر ، ہنگامی اجلاس طلب

اسپین(کشمیر ڈیجیٹل)اسپین، پرتگال اور فرانس کے کچھ حصوں میں بجلی کی شدید بندش ۔ اسپین اور پرتگال میں پیر کے روز ملک بھر میں بجلی کی بندش سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق یورپی الیکٹرک گرڈسٹیشن میں تکینکی مسائل کے باعث بجلی کے بندش سے تمام علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلئے۔میڈرڈ کے باراجاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لزبن کے ہمبرٹو ڈیلگاڈو بجلی کی عدم فراہم کی باعث بند کر دیا گیا جس کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن نظام بھی شدید متاثرہوا ہے۔

لوگ موبائل نیٹ ورک سے بھی محروم ہوگئے۔ اس دوران پورے خطے میں دیگرایئرپورٹس بھی بند، تمام نظام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔یورونیوز پرتگال کی رپورٹوں کے مطابق، متعدد مسافر ہسپانوی اور پرتگالی دارالحکومتوں کے میٹرو سسٹم میں پھنسےہوئے ہیں،

ٹرینیں اسٹیشنوں کے درمیان سرنگوں میں پھنس گئی ہیں۔ بلیک آؤٹ نے میڈرڈ کے لا پاز اور پرتگال میں متعدد طبی سہولیات سمیت ہسپتالوں کو بھی متاثر کیا ، متعدد ہسپتالوں میں سرجری کا نظام بھی منسوخ کرنے پر مجبورہوگئے۔

فرانس، اسپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر ہونے والے بلیک آؤٹ نے لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کردیا۔ان ممالک کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا جس سے ہائی ویز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

سگنل بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا جب کہ ہوائی اڈے پر بھی متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔پرتگالی ادارے REN کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیے گئے۔

یورپ کے توانائی پیدا کرنے والے آپریٹرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔اسپین کے گرڈ آپریٹر “Red Electrica” نے بتایا کہ وہ علاقائی توانائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسپین کے ریڈیو اسٹیشنوں کے مطابق، میڈرڈ کے انڈر گراؤنڈ (سب وے) کے کچھ حصوں کو خالی کروایا گیا۔رائٹرز کو ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میڈرڈ کی گلیوں میں سیکڑوں افراد دفتری عمارتوں سے باہر نکل کرآئے

اہم اور حساس عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔رپورٹ کے مطابق میڈرڈ کی مشہور چار ٹاوروں میں سے ایک کو خالی کرا لیا گیا جہاں برطانوی سفارت خانہ بھی واقع ہے۔

مقامی ریڈیو رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کئی لوگ رکی ہوئی میٹرو ٹرینوں اور لفٹوں میں پھنس گئے تھے۔پرتگالی پولیس کے مطابق، پورے ملک میں ٹریفک لائٹس بند ہو گئیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو سروس معطل ہو گئی، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی رک گئی۔

پرتگالی ایئرلائن TAP کے ذرائع کے مطابق، لزبن ایئرپورٹ بیک اپ جنریٹرز پر چل رہا ہے۔اسپین میں 46 ہوائی اڈے چلانے والے ادارے AENA نے ملک بھر میں پروازوں میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔

فرانس میں گرڈ آپریٹر نے بتایا کہ وہاں بھی عارضی طور پر بجلی کا تعطل ہوا تھا تاہم اب بجلی بحال کر دی گئی ہے۔تاحال ان تینوں ممالک میں ایک ہی وقت ہونے والے بجلی کے پُراسرار بریک ڈاؤن کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان

Scroll to Top