پی ایس ایل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دیدی

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے179 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے 5 جبکہ خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ کے مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32 ،32 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز میں فہیم اشرف نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ واپس بھارت روانہ

Scroll to Top