حق دو تحریک کے رہنماؤں نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو سخت پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، تو افواج پاکستان بھرپور اور منہ توڑ جواب دیں گی۔
رہنماؤں نے بھارت کی فوج کی غیر قانونی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیری قوم پر ظلم و جبر کے قوانین نافذ کر رکھے ہیں اور کشمیری عوام اپنے حقوق کی جنگ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں ہے۔ بھارت کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور ہم بھارت کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یہ جو ڈرامہ رچا یا ہوا ہے ، کشمیر میں لا قانونیت کی حدیں کراس کر دی ہیں ،یہ جمہوریت پر ایک دھبہ اور اب کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو خود ہی مار کر دنیا کے سامنے ظاہر کر رہا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی ہے، ہم بھارت کے اس گھناونے پلان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ بھارت کا یہ ڈرامہ اور دہشت گردی جلد بے نقاب ہو جائے گی۔
رہنماؤں نے عالمی اداروں اور امن قائم کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ناپاک عزائم کی تحقیقات کریں اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ہماری جنگ اپنے حقوق کے لیے جاری رہے گی۔
انہوں نے اپنی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ صرف بھارت کی مذمت کرتے ہیں بلکہ کشمیری قوم کی آزادی کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ بھارت کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا اور ہم اپنی پاکستانی افواج کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے جلدچھین لیں گے۔