pm ajk

آزادکشمیر کے خسارے میں چلنے والے ادارے منافع بخش بن گئے ،چوہدری انوار الحق

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ ،راجہ عرفان پرویز ،اجمل محمود اور محمد علی نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی ۔

گورننس کو بہتر بنا دیا ہے اور خراب معیشت کو ٹریک پر ڈال دیا ہے ،آزادکشمیر کے خسارے میں چلنے والے ادارے منافع بخش بن گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کے نظام کو ٹھیک کیا اور اسکو حقیقی معنوں میں غریب افراد کی کفالت پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔وزیراعظم نے کہا حکومت نے اپنی دو سال کی مدت مکمل کر لی ہے اس عرصے کے دوران تمام شعبوں میں اوورہالنگ کی وزیراعظم کا منصب ذمہ داری کا متقاضی ہے اسے آزادکشمیر کے عوام کی نظروں میں قابل فخر بنا دیا ہے ۔

 یہ خبربھی پڑھیں ۔افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کشمیریوں کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،چوہدری انوارالحق

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دی ہے اور ہیلتھ پیکج میں انہیں خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ،این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی شفاف بنیادوں پر تعیناتی کو یقینی بنایا جبکہ پی ایس سی کے ذریعے ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لاکر عوام کو صحت کے شعبے میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ،راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کو آل پاکستان اختر علی صدیقی اینڈ چوہدری محمد ریاض میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کر لی ۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 11 مئی کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں ہو گا ۔ وفد نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا اورکہا کہ آپ نے دو سال میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔

Scroll to Top