“پاکستان ہمیشہ زندہ باد” آرمی چیف کا نعرہ ہر دل کی آواز بن گیا

اسلام آباد:”پاکستان ہمیشہ زندہ باد” آرمی چیف کے نعرے سے سجے آئی ایس پی آر کے نئے ملی نغمے نے پاکستانی عوام کے دلوں کو جوش سے بھر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان کی قابل فخر قوم میں جذبۂ حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے خوبصورت مناظر اور قومی و ملی یکجہتی کے ساتھ نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے جس کا آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے نعرے ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ سے کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے نعرے پر مبنی یہ ملی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔ ملی نغمے کے دل موہ لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں اور نغمے میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا ہے۔

ملی نغمہ میں بھارتی سورمائوں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم کو متحد اور یک جان دکھایا گیا ہے۔ نغمے میں بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے پوری قوم کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔

خوبصورت امیجز کے ساتھ ملی نغمے کے بول یہ ہیں:
خالق کی رِضا سے یہ دھرتی، ہر دم یونہی آزاد رہے،
ہر پیروجواں، یک دل یک جاں، ہر فرد یہاں دلشاد رہے۔
گونجے گی صدا، ہر کون و مکاں، بیدار زمانہ بولے گا،
ہر کوچہ و قریہ میں ہر سو، یہ نعرہ بس آباد رہے۔

Scroll to Top