راولاکوٹ(کشمیرڈیجیٹل )چیف الیکشن کمشنر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (ایکٹا) آزادکشمیرپروفیسر ڈاکٹر یاسر عرفات عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں دیئے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایکٹا کے مرکزی الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے الیکشن مورخہ 24 مئی 2025 بروز ہفتہ ہوں گے۔
ووٹرز فہرست مورخہ 06 مئی 2025تک صدر لوکل ایکٹا و تصدیق پرنسپل ادارہ مرکزی چیف الیکشن کمشنر آفس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ پہنچائی جائے۔
کاغذات نامزدگی کی وصولی مورخہ 08مئی 2025 صبح 9بجے تاسہہ پہر 4بجے تک مرکزی الیکشن آفس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ تجویز کندہ تائید کنندہ کی موجودگی میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
کاغذات کی جانچ پڑتال مورخہ 9 مئی 2025 کو کی جائے گی۔کاغذات کی واپسی مورخہ 11مئی 2025بوقت دن 02بجے تک ہوسکتی ہے۔
امیدواران کی حتمی فہرست مورخہ13مئی 2025 کو جاری کی جائے گی ۔تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کالج ٹیچرز کے وسیع ترمفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کے مراحل کی تکمیل میں اپنا کر داراداکر یں۔
پاک ، بھارت کشیدگی:ممبران اسمبلی آزادکشمیر سیر تفریح کیلئے امریکہ جانے کیلئے تیار