pakistan super leeg

پی ایس ایل 10،پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم پہلے نمبر پر ہے ؟

پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے ،گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم 20ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،پشاور زلمی نے 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز کا ہدف حاصل کیا ، زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سیزن کی اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔.اس طرح زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور ایونٹ میں 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ لگاتار 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے،کراچی کنگز نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، 3 جیتے اور 2 ہارے وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی 5 میچ کھیلنے کے بعد 4 اور 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح اور دو میں شکست ہوئی،کوئٹہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز اپنے 5 میچوں میں سے صرف ایک جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

 

Scroll to Top