پی ایس ایل،بابر کی ففٹی، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7وکٹ سے ہرادیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔ان کے علاوہ شاہین آفریدی نے 16، رشاد حسین نے13، فخر زمان اور حارث روف 10،10 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین، حسین طلعت اور لیوک ووڈ نے  دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم  56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ان کے علاوہ  حسین طلعت نے بھی 51 رنز کی اننگ کھیلی، صائم ایوب 2 رنز بناسکے۔لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

Scroll to Top