ایڈیشنل سیشن جج راولاکوٹ کا اہم فیصلہ: راجہ غلام مجتبیٰ کی رہائی کا حکم

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) ایڈیشنل سیشن جج راولاکوٹ نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن راجہ غلام مجتبیٰ کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ راجہ غلام مجتبیٰ کو ایک متنازع اور اشتعال انگیز تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جسے مختلف قومی اداروں اور حکومتی نمائندوں نے پاکستان مخالف اور ریاست دشمن قرار دیا تھا۔

راجہ غلام مجتبیٰ کو 3 اپریل 2025 کو دھیرکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹلی پائل، تحصیل دھیرکوٹ، ضلع باغ سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن راولا کوٹ سٹی منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف پولیس اسٹیشن راولا کوٹ سٹی میں ایف آئی آر نمبر 99/25، تعزیرات پاکستان کی دفعات 489(0)، 124A اور 153A کے تحت 29 مارچ 2025 کو درج کی گئی تھی۔

Scroll to Top