بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر بریگیڈیئر فرید خان نے بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تفصیلی وزٹ کے دوران مریضوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈی ایچ کیوہسپتال دورے کےدوران سیکرٹری ہیلتھ آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر عوام کی صحت کی سہولیات کے لئےہر ممکن اقدام کررہی ہے ۔
دورے کے دوران ہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب کے لیے مختص مقام اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا، سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کی ممکنہ توسیع کے لیے مختص نئی اراضی کا بھی معائنہ کیا اور وہاں جاری باونڈری وال کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔
یہ خبر یھی پڑھیں ۔وزیر صحت انصر ابدالی کادھنہ کادورہ،درجنوں افراد نے حمایت کااعلان کردیا
ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے انفراسٹرکچر کی بہتری کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کے لیے سی ٹی اسکین مشین اور لیپروسکوپی ٹاور کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ مریضوں کو مقامی سطح پر صحت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔
ایم ایس ڈاکٹر منصور چوہدری نے سیکرٹری ہیلتھ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ہسپتال میں دستیاب سہولیات ، درپیش مسائل اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارم بتول بھی موجود تھی۔