اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے ہم ترکی بہ ترکی جواب دیں گے ۔
تفصیلات مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو مناسب جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن جب یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا تو ہم ترکی میں تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام واقعہ مودی کی سازش،بھارتی ایجنسیوں نے ہی قتل عام کرایا، کشمیری قیادت
اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے پیش کرنا چاہیے،وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں بہت اہم فیصلے کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے ۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے بھارت نے سندھ میں پانی کی سپلائی معطل کرنے اور واہگہ سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وہاں کے پاکستانی باشندوں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے۔