اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے حوالے سے 1960 میں سندھ طاس معاہدہ ہوا تھا اس معاہدے کی دستاویزات میں کیا لکھا ہے؟
بھارت نے روایتی ہتھکنڈا اپناتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ ڈراما رچانے کے بعدسندھ طاس معاہدہ بھی یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم سندھ طاس معاہدہ جو پانی کی تقسیم کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کی دستاویزات کے مطابق بھارت یہ معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔
معاہدے کی دستاویز میں واضح طور پر لکھا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 کی شق (4) 12 کے تحت یکطرفہ طور پر ختم نہیں ہو سکتا۔
دستاویزات میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک باہمی رضامندی کے بغیر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتے۔ جب تک دونوں اس معاہدے کے ختم کرنے پر متفق نہ ہوں، تب تک یہ معاہدہ نافذ العمل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل، واہگہ بارڈر بند کردیا، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم