مظفرآباد: وزیراطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی فلم چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی ۔ بھارت اچھی فلمیں ضروربناتا ہے لیکن پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے والی فلم فلاپ ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل کودیئے گئے انٹرویو میں پیر مظہر سعید نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کاقصائی قرار دیا گیا ہے، جو دہشتگردی اقلیتوں کیساتھ کی جا رہی ہے دنیا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، فاروق عبداللہ کی ویڈیو موجود ہے جنہوں نے بھارت کو بتایا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور انہوں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔
پہلگام میں ہونے والا حملہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا تسلسل ہے ۔سوشل میڈیا نے ہندوستانی پروپیگنڈے کو بری طرح ناکام بنایا ہے ۔ بے گناہ شہریوں کا خون بہانا کبھی بھی ہماری روایات کا حصہ نہیں رہا ۔
سیکولر جمہوریت کا نقاب اوڑھنے والا بھارت اپنے ملک میں عیسائیوں ، مسلمانوں اور دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کوبین الاقوامی کمیونٹی سے چھپانے کیلئے ایسی مذموم سازشیں پہلے بھی رچاتارہا ہے۔
2007ء کا سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ ، 2008 ءکے ممبئی حملے ، 2018 ءمیں انتخابات سے پہلے سیاحوں پر حملے، پلوامہ 2019 ء ہو یا 2023 میں راجوڑی سمیت ایسے دیگر تمام واقعات میں بھارت کی ریاستی مشینری فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک اور پاکستان کیخلاف ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتی آرہی ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد خطے کے امن کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پر پاکستان کے عوام اور مسلح افواج دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایسی ہی ایک حرکت فروری 2019ء میں کی تھی جس کا جواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی صورت میں پاکستان کی جانب سے واضح طور پر دیا گیا تھا اب بھی بھارت کی جانب سے کوئی ایسی مہم جوئی کی گئی تو مسلح افواج اور عوام متحد ہو کر ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے۔
وزیراطلاعات نے یہ واقعہ ہندوستان کا اپناسیکورٹی failure ہے ،بھارت جانتا ہے کہ پاکستان نے فتنہ الخوراج اور بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہوں کو منظم اور عسکری حکمت عملی سے زیر کرلیا ہے
انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بجائے فوری طور پر پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے جو قابل تشویش ہے اور دو ایٹمی ممالک کے درمیان اس طرح کی غلط فہمیاں خطے کے امن کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہیں۔
بھارت کے غیر ذمہ دار میڈیا کو اتنا بھی ادراک نہیں کہ ایسے واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں، نہ کہ مفروضوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کے تعاون سے تاو بٹ تک سڑک بحال کردی،پیر مظہر سعید شاہ