پیر چناسی ، آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں مالیتی 60 سے زائد بکریاں ہلاک، ایک شخص زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پیر چناسی کبیروالی گلی میں آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی ساٹھ سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر چناسی کے قریب اتوار کے روز دن دوبجے کبیروالی گلی میں بکروالوں کے بڑے ریوڑ پر اس وقت آسمانی بجلی گری جب بارش کے باعث بکروال ایک مکان کے اندر پناہ لئے ہوئے تھے

آسمانی بجلی کی وجہ سے ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا آسمانی بجلی گرنے کے باعث محبوب ، مہردین باز محمد سفیر ولد اللہ دین اور اکبر دین کی 60 سے زائد بکریاں موقع پرہلاک ہوگئیں جن کی مالیت بیس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ،

آسمانی بجلی گرنے کے باعث نصیر ولد محبوب معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا عوامی حلقوں سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعظم چیف سیکرٹری ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب محنت کشوں کے نقصان کا ازالہ کریں اور بکروال کمیونٹی کے نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہوئے انکی داد رسی کیلئے اقدامات کریں۔
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کیساتھ ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی شاہ غلام قادر کو یقین دھانی

Scroll to Top