سیکرٹری زکوۃ و عشرارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ، 17مستحق ،نادارافراد کے علاج کیلئے خطیر رقوم منظور

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری زکوۃ و عشرارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

دوران اجلاس مستحق /نا دار افراد کے علاج معالجہ کے حوالہ سے موصولہ 17 کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔ دل کے امراض میں مبتلا 10 افراد کے علاج معالجہ کیلئے مبلغ 53 لاکھ 76 ہزار روپے منظور کرلئے ۔
میڈیکل بورڈ اجلاس میں کینسر میں مبتلا 5 افراد کیلئے مبلغ 16 لاکھ 76 ہزار اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا 2 افراد کیلئے 10 لاکھ روپے منظور کیے گئے ۔

مجموعی طور پر 17 مریضوں کے بیرون آزاد کشمیر علاج معالجہ کے لیے متعلقہ ہسپتالوں کو اندر ایک یوم مبلغ 80 لاکھ 52 ہزار روپے ادا کیے جانے کے احکامات دیئے گئے ۔

پہلگام، سیاحتی مقام پر نامعلوم افرادکا حملہ، 27 سیاح ہلاک ، 20 زخمی،ہیلی کاپٹر پہنچ گئے

Scroll to Top