ہائیکورٹ آزادکشمیر کا بینک آف آزادکشمیر کے سربراہ کی فوری تعیناتی کا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر بینک میں من پسند چہیتےکو نوازنے کی کوشش ناکام ، ہائیکورٹ نے حکومت آزاد جموں و کشمیر کو دو ماہ کے اندر اندر تحت قواعد و ضوابط کشمیر بینک کے سربراہ کی تعینات کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے حکومت آزادکشمیر کو دو ماہ کے اندر قواعد و ضوابط کے تحت کشمیر بینک کے سربراہ کی تعیناتی کا حکم دیدیا۔

کشمیر بینک میں کچھ عرصہ قبل حکومت آزاد کشمیر نے پریذیڈنٹ تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کیا جس میں سے آزاد کشمیر سے امیدوار شامل ہوئے۔

مبینہ طور پر وزیر خزانہ نے اپنے من پسند امیدوار کی تقرری کر دی جس کے خلاف امیدوار محمد ایوب خان نے ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر میں رٹ دائر کی تھی اور تمام حقائق معزز عدالت کے روبرو پیش کئے تھے۔

معزز جج عدالت عالیہ جسٹس سید شاہد بہار نے کیس کی سماعت کی جنہوں دوران سماعت فریقین کے موقف کو بغور سنے کے بعد فیصلہ سنا تے ہوئے حکم صادر کیاکہ حکومت دو ماہ کے اندر اندر تحت قواعد و ضوابط تعیناتی کرے اور اشتہار میں شامل تمام امیدوار وں کو پراسیس میں شامل رکھے ۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ،فی تولہ سونا 3 لاکھ 82 ہزار روپے تک پہنچ گیا!

Scroll to Top