طلباء ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظر جامعہ کشمیرمظفرآبادبند

مظفرآباد: یونیورسٹی آف آزاد کشمیر مظفرآباد نے طلباء ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظرشہر کے تینوں کیمپسز میں آج 22اپریل بروز منگل کو تعطیل کا اعلان کردیاہے۔

یونیورسٹی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چہلہ کیمپس، سٹی کیمپس اور کنگ عبداللہ کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں آج بروز منگل 22 اپریل 2025 کو معطل رہیں گی جبکہ انتظامی دفاتر کھلے رہیں گے۔

جامعہ کے رجسٹرار نے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا جس میں سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خط میں کہا تھا گیا کہ احتجاج کی آڑ میں طلبہ ایکشن کمیٹی پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کر سکتی ہے لہذاپرامن تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیںَ۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں طلبہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعہ پر کوئی کارروائی کی گئی نہ ہی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ایک بار پھر طلبہ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظر حالات خراب ہونے کا خدشہ تھا جس پر جامعہ کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کشمیر مظفرآباد میں کشمیر ڈیجیٹل کے تعاون سے سپورٹس فیسٹیول کی تیاری مکمل

Scroll to Top