مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر جنرل کونسل،مجلس عاملہ کامشترکہ اجلاس آج پیر کو مظفر آباد طلب کر لیا گیا ہےجس کی صدارت سردار قیوم نیازی کرینگے۔
عظیم الشان سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو کنونشن بھی دن گیارہ بجے روانی مظفرآباد میں ہوگا جس میں صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی ممبران اسمبلی و گورننگ باڈی کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا ہے پی ٹی آئی گراس روٹ لیول تک منظم ہوچکی ہے،عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں،الیکشن میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی
کشمیری مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ عالمی سطح پر انکا مقدمہ لڑنے والا کوئی ہو، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بھی نہیں ہوسکا، پبلک سروس کمیشن کو بھی غیر فعال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیری قوم اپنی منزل پاکستان ایک نہ ایک دن حاصل کرکے رہیں گے، سردارعبدالقیوم نیازی