PSL

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردئیے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ نے ایک ہفتے میں لائیو ناظرین کی تعداد میں ریکارڈ 826.5 فیصد اضافہ کیا ہے۔

رواں سال آئی پی ایل سے متصادم ہونے کے باوجود پی ایس ایل نے ایک ہفتے میں لائیوویور شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

دسویں ایڈیشن نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف ایک ہفتے میں ناظرین کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو 120رنز سے ہرادیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی وجہ سے اس سال کا پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہو سکا جبکہ بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابلے میں لیگ کی میزبانی کرنے اور مشہور کرکٹرز کو لیگ کا حصہ بنانے کا منصوبہ بنایا تاکہ کرکٹ شائقین لطف اندوز ہو سکیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں ایونٹس ایک ساتھ کھیلے جا رہے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے کسی بھی ملک نے اپنی لیگ شیڈول نہیں کی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس ونڈو میں کوئی ایونٹ شیڈول نہیں کیا ہے۔

 

Scroll to Top