ہیلتھ پیکیج ،ڈڈیال میں میڈیکل افسران کی تعیناتی مکمل،ڈی ایچ اوکی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

میرپور:تحصیل ڈڈیال کے جملہ مراکز صحت میں ہیلتھ پیکیج کے تحت میڈیکل آفیسر ان کی تعیناتیاں کردی گئیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال کے ایک رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی ساکھ) 3 نئے بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو اوناع، بی ایچ یو ٹھارہ، بی ایچ یو رائے پور) میں میڈیکل افسران تعینات کردیئے گئے ہیں

فرسٹ ایڈ پوسٹ کلجور، نیلی سیداں، تروٹہ اور ٹھارہ میں بھی تعیناتیاں عمل میں آگئی ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میر پور ڈاکٹر فدا حسین نے نئے تعینات شدہ میڈیکل آفیسر ان کیساتھ تعارفی میٹنگ کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میر پورنے نئے تعینات شدہ میڈیکل آفیسر ان کو اپنی حاضری یقینی بنانے اور اوقات کار کی پابندی کرنے کی ہدایات دیں اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ پیکیج کے تحت میڈیکل ٹیکنیشنز اور دوسری آسامیاں بھی تخلیق کی گئی ہیں، اب نئی کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں جلد ہی میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر سٹاف کی تعیناتیاں بھی عمل لائی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ بھی کیا جملہ ڈاکٹر کی حاضری چیک کی۔ سٹور میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔

ہیلتھ پیکیج کے تحت THQ ہسپتال ڈڈیال میں چائلڈ سپیشلسٹ 01، کارڈیالوجسٹ 01، ریالوجسٹ 01 اور سٹاف نرسز کی 02 نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں ہیں۔ جن پر جلد تعیناتی کا پر اسس مکمل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں ہیلتھ پیکیج کے نام پر اقربا پروری کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ کا انکشاف

Scroll to Top