مظفرآباد،پٹہکہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اربوں روپے فنڈز ملنے کے باوجود تاحال مرمت نہ کی جاسکی

مظفرآباد( مسعود الرحمن عباسی،کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی خزانہ سے ہر سال مختلف شاہرات کی مد میں اربوں روپے حاصل کرنے کے باوجود نیلم ویلی روڈ مظفرآباد سے پٹہکہ تک ٹھیک نہ کی جا سکی۔

جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ درجنوں انسانی جانوں کو نگل چکی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کی بربادی کا باعث بننے والی لینڈ سلائیڈنگ ایریا کو روکنے کا مناسب اور مستقل بنیادوں پر کوئی حل نہ نکالا جا سکا۔

محکمہ شاہرات میں ٹیکنیکل فیلڈ میں کام کرنے والے افسران ایسے خطرناک مقامات کو مارک کرکے ٹھیک کرنے کے بجائے مزید انسانی جانوں کے ضیاع اور ٹرانسپورٹرز کے نقصان کے انتظار میں ہیں۔ حالانکہ نیلم ویلی روڈ دفاعی روڈ ہے لیکن اربوں کا بجٹ کھا جانے کے باوجود بھی توجہ چاہتی ہے۔

Scroll to Top