محکمہ خوراک کا اہم اجلاس ،غیر معیاری اشیاء فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پونچھ ڈویژن کے ضلعی آفیسران محکمہ خوراک ، فوڈ اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈائر یکٹر خوراک سیکرٹری آزاد جموں دکشمیر فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی مظفرآباد میں منعقد ہوا۔

جس میں عوام الناس کو معیاری آٹا کی بلاتعطل فراہمی اور اشیاء خوردو نوش کی سخت پڑتال کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔ ڈائر یکٹر خوراک نے ضلعی آفیسران کو ہدایات دیں کہ حکومت سبسڈائزڈ آٹا کی فراہمی کیلئے کثیر سبسڈی فراہم کرتی ہے
جس کا حقیقی معنوں میں فائدہ عوام الناس تک پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ آٹا کی تیاری سے لیکر عوام الناس کو فراہمی تک کے پورے عمل کی موثر نگرانی کرتے ہوئے معیاری آٹے کی بلاتخصیص فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔

نیز انٹری پوائنٹس پر نا کے لگاتے ہوئے بیرون ریاست سے آنے والی غیر معیاری اشیاء کی موثر پڑتال کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ جن اشیاء پر پابندی عائد ہے یا ایسی اشیاء جو کہ فوڈ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ نہ ہیں وہ کسی بھی صورت میں فروخت نہ ہوں۔

اس کے علاوہ بیکریوں میں استعمال ہونے والے پانی / فلٹر ز کی پڑتال معمول میں لائی جائے اور غیر تسلی بخش صورتحال پر بیکرز کو سیل کر دیا جائے۔

سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے مزید ہدایت کی کہ جن اشیاء پر پابندی عائد ہے ان سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لیے تشہیری مہم شروع کی جائے تا کہ فوڈ برنس آپریٹرز اور عوام کوآگہی مل سکے۔

اس طرح الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے ذریعہ تاجران کو بھی آگاہ کیا جائے کہ وہ صرف ایسی کمپنی کی پراڈکٹس خرید کریں جو فوڈ اتھارٹی کے پاس رجسٹر ڈ ہوں تا کہ وہ نقصان سے بچ سکیں۔

ڈائریکٹر خوراک نے جملہ فوڈ سیفٹی آفیسران پر یہ بات واضع کی ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے فوڈ اتھارٹی کی موبائل لیب کیساتھ ساتھ جملہ وسائل مہیاء کئے ہیں۔

ایسی صورت میں معزز عدالت اعظمی نے وقتافوقتا مقدمہ عنوانی شاہد زمان بنام آزادحکومت وغیرہ میں جو بھی ہدایات جاری کی ہیں ان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور بلاتفریق غیر معیاری اشیاء مہیاء کرنے والے اشخاص/کمپنیز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسی اشیاء لانے والی گاڑیوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا کر جرمانہ عائد کیا جائے۔
سماہنی، محکمہ جنگلات کے زیراہتمام تقریب، بیلدار ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

Scroll to Top