سماہنی ، بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) سب ڈویژن سماہنی میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام جنگلات کے تحفظ اور آگ و آتشزدگی سے بچاؤکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ تقریب سے چوہدری عدیل علی شان، راجہ نعمان اکبر، ثمر اقبال، چوہدری فاروق عالم، وجاہت حنیف، راجہ عابد اسلم، نصیر احمد محمد اجمل ثانی ودیگر نے کہا کہ جنگلات وادی سماہنی کا قدرتی حسن ہیں ان کو تحفظ دلوانا اور آگ سے بچانا اولین زمہ داری ہے
جنگلات جلنے سے جہاں ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں وائلڈ لائف اور کروڑوں مالیت کی شجر کاری متاثر ہوتی ہے جنگلات کو آگ سے بچانے میں معاشرتی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔
سول سوسائٹی کی طاقت سے جنگلات کے حسن کو برباد ہونے اور آگ سے بچانے میں مدد لی جا سکتی ہے فائر سیزن کے دوران میڈیا اور بلدیاتی نمائندگان قومی اثاثہ کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام میں شعور واگاہی فراہم کرنے میں معاونت کریں وارڈ سطح پر عوام اور بلدیاتی نمائندگان پر مشتمل کمیٹیوں کو قائم کر رہے ہیں تاکہ ہداف حاصل کرسکیں ۔۔
مقررین نے کہا کہ محکمہ کو آگ سے جنگلات بچانے کے لیے وسائل مہیا کیے جائیں اور بیلدار طبقہ کو ملازمتوں پر مستقل کیا جائے اور انکی تنخواہیں میں اضافہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیا جائے تاکہ ملازمین فکر معاش سے آزاد ہو کر بہتر خدمات پیش کر سکیں حکومت آزاد کشمیر فائر فائٹرز کی تعداد اور وسائل میں اضافہ کرے تاکہ قومی اثاثہ کو بہتر طریقہ سے تحفظ مل سکے۔
ممبران ضلع کونسل، بلدیاتی نمائندگان میڈیا وسول سوسائٹی، فاریسٹ افسران و اہلکارن کی کثیر تعداد شریک ہوئی فاریسٹ ریسٹ ہاؤس چوکی میں منعقدہ تقریب میں ممبران ضلع کونسل چوہدری عدیل علی شان، چوہدری فاروق عالم، چیئرمین چوہدری عدیل ریاض، ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسران راجہ نعمان اکبر، چوہدری محمد افضال، ثمر اقبال، رینج افیسر راجہ کامران خالق، صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم،سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ محمد علی سونا،سمیت فاریسٹ گارڈز وبیلدران شریک ہوئے۔