لکڑی کی قیمت میں3گنا اضافہ واپس نہ لینے پر لوگوں کی سڑکوں پر آنے کی دھمکی

وادی لیپہ:آزادکشمیر میں لکڑی کی فروخت پر پابندی تو2سال کے بعد اٹھائی گئی لیکن حکومت نے لکڑی کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ کردیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کے غریب عوام کیلئے گھر بنا نا خواب بن گیا،2 سال سے آزاد کشمیر میں لکڑی پر پابندی کے باعث آزاد کشمیر برفانی علاقوں میں رہنے والے شہری مشکلات سے دو چارہیں۔

حکومت کی جانب سے لکڑ ی پر پابندی ہٹانے کے ساتھ ہی لکڑ کی قیمت میں 3 گناہ اضافہ کر دیاگیا، عمارتی و زمین دارانہ لکڑی کے ریٹ میں اضافے کو عوام نے مسترد کر دیا۔

لوگوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں کے مکان نامکمل ہیں جو لکڑی پر پابندی کے خاتمے کا انتظار کررہے تھے لیکن حکومت نے قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

حکومت فی الفور لکڑی کے ریٹس میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو تاریخ اجرائیگی سے منسوخ کیا جائےبصورت دیگر عوام سڑکوں پر ہو نگے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگلات کےاطراف مقیم آبادیوں پر ٹیکس نافذ، عوام کا تحریک چلانے کا اعلان

Scroll to Top