دوسال ضائع کئے نہ ہی حکومتی سسٹم کا بینیفشری ہوں ،میڈیا سے سودا نہیں کرونگا،انوارالحق

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ جب معاشرے میں امید ختم ہو جائے تو ایسا معاشرہ بانجھ ہوکر صرف دہشت گرد ہی پیدا کرتا ہے عوام کو سہولیات کی فراہی شروع کی تو سب حکومت کے خلاف اکھٹے ہو گئے۔ بدترین بحرانوں کا سامنا کیا لیکن نظام حکومت میں شفافیت قائم رکھی۔

ریاست بھر کی یکساں ترقی خوشحالی اور تمام علاقوں کے لیے سہولیات کی فراہمی میرا منشور ہے۔ جب اقتدار سنبھالا تو ہر شعبہ زندگی میں فنڈزکی شدید قلت تھی ترقیاتی کام رکے تھے سہولیات کا فقدان تھا، میں اور میری ٹیم نے اخراجات کو کنٹرول کیا دستیاب فنڈز کو عوام کیلئے وقف کیا۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے دس نمبر جو میرٹ کا قتل عام کرنے کیلئے دیئے جاتے تھے اس کا خاتمہ کردیا۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 600سے زائد تقرریاں کی جا چکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کئی سالوں کی نحوست مہینوں میں دور نہیں ہوسکتی۔انھوں نے کہا کہ 24ماہ میری حکومت کو گزر چکے ہیں دو سال میں نے ضائع نہیں کئے۔

وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ حکومت کے سسٹم کا میں بینیفشری نہیں نہ ہی تنخواہ لی ہے اور نہ ہی ٹی اے ڈی اے۔۔ میں نے جو تجارت کی وہ اللہ سے کی ۔ میڈیا سے اس کا سودا نہیں کیا نہ کرونگا۔انھوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ نسل نو کی تعلیم وتربیت کررہے ہیں اس میں وہ اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔بسوں کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے موجود ہونے چاہیے۔انھوں نے کہاکہ کالجز میں سٹاف کی کمی کو دور کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض لوگ تنخواہ کو پنشن کے طور پر استعمال کررہے ہیں وہ اپنے کام سے جہاں خیانت کررہے ہیں وہاں وہ اللہ کی مرضی کے خلاف بھی کام کررہے ہیں۔

آج ہم اللہ کے فضل سے آزاد کشمیر پاکستان بھر میں حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بغیر کسی بیرونی مدد کے بغیر ضرورت مندوں کی مدد کے لیے د س ارب سے زیادہ کا انڈنمنٹ فنڈ قائم کیا، دور دراز علاقوں میں علاج معالجے پر پانچ سے سات لاکھ روپے کے پیکیج پر ڈاکٹر بھرتی کئے،،موذی اور جان لیوا بیماریوں کا حکومتی اخراجات پر علاج کی سہولت فراہم کی 51کروڑ کی جدید بسیں کالجز کو دیں تاکہ طلباء و طالبات کو تعلیم کے حصول میں کوئی دقت نہ ہو میں ساری ریاست کا وزیر اعظم ہوں پہلے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بسیں فراہم کیں آخر میں یہاں آیا ہوں، ترقی کا سفر جاری رہے گا عوام کو مزید سہولیات دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ غازی الٰہی بخش پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں کالجز کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفرا قبال ملک،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب اور ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عظمیٰ فاروق نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین،وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق،کمشنر چوہدری مختار حسین،چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹرنذر حسین چوہدری کے علاؤہ ماہرین تعلیم،پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام،طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

وزیر اعظم چوہدری انور الحق اور وزراء کرام نے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے فراہم کردہ نئی بسوں کی چابیاں مختلف کالجوں کے پرنسپل اورحلقہ کے نمائندگان کے حوالے کیں۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی نئی بسوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اسلام گڑھ،گورنمنٹ انٹرکالج جاتلاں،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تھاتھی کسگمہ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن شامل ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ غیر روایتی آدمی ہوں، ہمیشہ اللہ پر بھروسہ رکھا کبھی ہمت نہیں ہاری۔ اسی سرزمین کا عام سا شہری ہوں جانتا ہوں کہ ہمارا علاقہ دشورا گزار ہے طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے میں دقت ہوتی ہے۔ جب میں نے انہیں ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا کہا تو فنڈز کی کمی کا روایتی معاملہ آڑے آیا۔ لیکن والدہ کی تربیت اور دعائیں کا م آئیں اور میں نے بھی ہمت نہیں ہاری۔

وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ساتھیوں کے مشورے سے وزیر اعظم کی سطح سے بچت شروع کی، بے جا اخراجات کو روکا، انھوں نے کہا کہ اپنی عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا ہیلتھ پیکج دیا، میرٹ پر دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھرتی کیا۔ این ٹی ایس کے ذ ریعہ تین ہزار سے زیادہ بھرتیاں کیں جو سب کے سب عام شہری تھے کوئی سفارش یا سیاسی اثررسوخ نہیں رکھتے تھے۔ ہم نے پی ایس سی کو فعال کیا جس کے باعث آج چیف سیکرٹری آفس کا سپاہی احتساب بیورو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہو ا ہے۔ کالجز میں فیکلٹی کی بھرتی کا اشتہار جاری کردیا ہے یہاں بھی میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ترقیاتی عمل کا خود جائزہ لیا۔ مردہ پراجیکٹس کو رواں کردیا گیا ہے۔
آزادکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتیں پاکستانی پارٹیوں کی فرانچائز ہیں ، راجہ آفتاب احمد

Scroll to Top