لیب ٹیسٹنگ وین کا افتتاح،انچارج رافعہ جاوید ٹیسٹنگ وین لیکر حویلی پہنچ گئیں

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے لیب ٹیسٹنگ وین کا افتتاح کر دیا۔ پونچھ ڈویژن کی لیب انچارج رافیہ جاوید لیباٹری ٹیسٹنگ وین کے ہمراہ حویلی پہنچ گئی مختلف جگہوں پر فو فوڈ ایٹم کے ٹیسٹ کیے گئے ناقص اور غیر معیاری ایٹمز کو ضبط کر لیا گیا ۔

ضلع حویلی کے اندر تینوں تحصیلوں میں ٹیسٹنگ لیب سے فوڈ ایٹمز کے ہر قسم کے ٹیسٹ لے کر جعلی اور دو نمبر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی اور ناقص اور دو نمبر اییٹمز بیچنے والوں پر مکمل پابندی لگائی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ حویلی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے فوڈ ایٹمز کی چیکنگ محکمہ کی بہترین کارکردگی ہے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرفراز خورشید اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے حویلی کے اندر محکمانہ طور پر زبردست اقدامات کیے جا رہے ہیں جو قابل تحسین ہیں ڈی ایف سی سرفراز خورشید اور ان کی پوری ٹیم نے حویلی کے اندر جس محنت سے کام کیا کے اندر حویلی میں جو اصلاحات کی اس پر وہ مبارک دیتا ہوں۔

فوڈ اتھارٹی حویلی فوڈ سیفٹی آفیسر سرفراز خورشید نے ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین سے فوڈ ٹیسٹنگ لیب وین کا افتتاح کروایا اس موقعہ پہ ایس پی حویلی محمد عطاء الرحمن اسسٹنٹ کمشنر حویلی چوھدری سرفراز شاد فوڈ ٹیکنالوجسٹ رافعہ جاوید اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران حویلی راجہ سر انداز راٹھور محمد شہزاد مغل خواجہ محمد فرحان چوہری محمد اصف صدر انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی انتظامیہ پریس میڈیا حویلی موجود تھے۔

دوران معائنہ بازاروں سے ،جوسز، چشموں کے پانی، بوٹلڈ واٹر ،کولڈ ڈرنکس مصالحہ جات کے سمپل لیکر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں برموقع ٹیسٹ کیے، عوام علاقہ کی جانب سے محکمہ خوراک/فوڈ اتھارٹی کی جدید ترین موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے برموقع اشیاء خوردونوش کے معیار کو چیک کرنے کے عمل کو زبردست پزیرائی ملی چیکنگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کے دوران جن FBOs کی اشیاء خوردونوش غیر معیاری پائی گئیں ان کو جرمانے کیے گئے اور غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کیا گیا بعض کو وارننگ اور اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

آزادکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتیں پاکستانی پارٹیوں کی فرانچائز ہیں ، راجہ آفتاب احمد

Scroll to Top