وادی لیپا ، پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں، ہزاروں افراد شہر میں امڈ آئے

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ میں سول سوسائٹی انجمن تاجران کی جانب سے وادی لیپا بھر کے بازاروں میں اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی گئی ۔۔

ریلیوں میں عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔شرکاء کا کہنا تھا پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بلند کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کشمیریوں کے بھرپور نمائندگی کی۔

کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کےشکر گزار ہیں۔ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہوتے ہوے دشمن کو کشمیر پر قبضہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔۔

ریلیوں کے اختتام پاکستان و کشمیر کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی اور شہدائے افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آج سےکسی غیرقانونی شخص کو کرایہ پر مکان دکان دینے والا خود ذمہ دار ہوگا،حکومت پاکستان

Scroll to Top