وادی لیپہ: لیپہ گارڈز کے زیر اہتمام ایکس سروس مین سوسائٹی ،شہداءکے لواحقین اور مختلف جنگوں میں زخمی ہونے والوں کے اعزاز میں ٹاؤن ہال منڈل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیپہ گارڈز کے زیر اہتمام سابق فوجیوں ،شہداکے لواحقین اور مختلف جنگوں میں زخمی ہونے والوں کے اعزاز میں ٹاؤن ہال منڈل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاک فوج کی میڈیکل کور کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر سابق فوجیوں، شہداء وغازیوں کے خاندانوں کا چیک اپ کیا گیا اور ادوایات بھی دی گئیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر لیپہ گارڈز تھے۔اس موقع پر سابق فوجیوں شہداء کے لواحقین اور مختلف وار میں زخمی ہونیوالوں کے مسائل سنے اور انکو حل کیا۔
دشمن جھوٹی افواہیں پھیلا رہا،عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، کمانڈر لیپہ گارڈز
کمانڈر لیپہ گارڈز نے سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈا سے آگاہی اور بچاؤ کے بارے میں بھی بتایا گیا،انہوں نے کہا کہ 6 ہائبرڈ جنریشن وار کا دور چل رہا ہے۔
دشمن جھوٹی اور من گھڑت افواہیں پھیلانے کی کوشش میں ہے جس کاہم سب نے بھرپور جواب دینا ہے، دشمن کو اس کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینا۔
تقریب کے اختتام پر ایکس سروس مینز کی جانب سے گزشتہ روز آرمی چیف کے اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی سے خطاب کو خوب سراہا گیا، انکا کہنا تھا ہماری افواج کی کمان بہترین ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے پہلے بھی دشمن کو سبق سکھایا آئندہ بھی سکھائے گی، آرمی چیف کی تقریر نے ہمارے دل جیتے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کبھی علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں پاک فوج گارڈز کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد