مظفرآباد:آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آج 15 اپریل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت بدستور مستحکم رہی۔ آج مقامی صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط خالص سونا فی تولہ روپے 3 لاکھ39 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔
مظفرآباد کی جیولری مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونا فی تولہ روپے 3 لاکھ39 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط سونا فی تولہ روپے 3 لاکھ 28 ہزار400 روپےہو چکا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں، جہاں 24 قیراط سونا 10 گرام کے حساب سے2 لاکھ90 ہزار635 روپے اور 22 قیراط سونا 2 لاکھ 81 ہزار میں550 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ آج مظفرآباد میں فی تولہ چاندی کی قیمت 3,400 ہزار400 روپے پر برقرار ہے۔
ادھرپاکستان بھر میں آج سونے کی قیمتیں اس طرح ہیں ۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ41 ہزار 500روپےتک پہنچ گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 13 ہزار122روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔
10 گرام کے حساب سے بھی سونے کی قیمتوں میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔ 24 قیراط سونا 10 گرام 2 لاکھ 92ہزار781 روپےمیں جبکہ 22 قیراط سونا روپے 2 لاکھ 68 ہزار383روپےمیں دستیاب ہے۔
دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں آج 24 قیراط فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار336 امریکی ڈالر ز پر مستحکم ہے۔