35ویں نیشنل گیمز،ٹیبل ٹینس کیلئے 5میل،5فی میل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

میرپور:سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز کراچی کیلئے میرپور میں ٹیبل ٹینس میل اور فی میل ٹیمز کے ٹرائلز منعقد ہوئے جہاں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکم مئی سے ہونیوالی 35ویں نیشنل گیمز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے، میرپور میں منعقدہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹرائلز میں میل ٹیم میں سعد فاروق، محمد انصر، عقیل عباس، انیس طفیل اور محمد شیراز جبکہ فی میل میں فائزہ شفیق، حریم نور، اقراء تعبیر، عائشہ شفیق اور مقدس شوکت نے آزادکشمیر کی ٹیبل ٹینس کی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔

ٹرائلز لیگ سسٹم کے تحت لئے گئے میل اور فی میل میں بہترین 5،5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا،نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ عمیر ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں لگے گا۔

عمیر ٹیبل ٹینس اکیڈمی میرپور نے امید ظاہر کیا کہ ایسے ایونٹ اور تربیتی کیمپوں کی بدولت آزادکشمیر میں ٹیبل ٹینس آئے دن ترقی کرے گی اور آزادکشمیر کے کھلاڑی دنیا بھر میں اپنا نام روشن کریں گے۔

ٹرائلز میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ وکلچر ملک شوکت حیات خان ، ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ و کلچرسردار افتخار صادق ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ و کلچرسردار محمد یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ و کلچرمحمد رمضان اور دیگر سپورٹس ممبران نے شرکت کی اور ٹرائلز کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:35ویں نیشنل گیمز،مارشل آرٹس سے متعلقہ کھیلوں کے دستے کیلئے ٹرائلز مکمل

Scroll to Top