راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کی تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق – مشترکہ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔
مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت/تجربے سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔
آخری دم تک تجارتی جنگ لڑیں گے: چین کا امریکہ کوایک بار پھر دوٹوک جواب