سیاستدانوں کی لاپرواہی، راولا کوٹ ائیر پورٹ19سال سے غیر فعال،لاکھوں کی آبادی سفری سہولت سے محروم

راولا کوٹ ( کشمیر ڈیجیٹل  ) راولاکوٹ ا ئیرپورٹ جو 2006 سے فلائٹ آپریشن کے لیے فنکشنل نہیں ہے۔ یہ ایئرپورٹ د نیاکے خوبصورت ائیرپورٹ میں شامل ہے۔ایئرپورٹ کے لیے اس علاقے کے عوام نے سستے داموں اپنی زمین قربان کی تھی،حکمرانوں، سیاستدانوں کی لاپرواہی اور نا اہلیوں کی وجہ سے پونچھ ڈویژن کی تقریبا 16 لاکھ کی آبادی اس سہولت سے محروم ہے۔

راولا کوٹ چک ا ئیر پور ٹ 19 سال سے غیر فعال ہے ،عملے کی تعداد 10 جبکہ اخراجات 17لاکھ سے زائد ہیں ۔

یہاں کے مقامی لوگوں نے ا ئیر پورٹ کیلئے جگہ دی تھی لیکن 2006 سے یہ ا یئر پور ٹ غیر فعال ہے ، لوگوں نے اس لئے اپنی قیمتی اراضی دی تھی تاکہ انہیں سفری سہولیات میسر آسکیں لیکن ائر پورٹ کے غیر فعال ہونے سے انہیں قربانی دینے کے باوجود سہولیات میسر نہیں ہیں ۔

ائیر پورٹ کی اراضی کی مالیت اربوں روپے میں ہے ، شہریوں کا کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اپنی قیمتی اراضی  ایئر پورٹ کیلئے وقف کردی لیکن ہمیں سفری سہولت میسر نہ آسکی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کے لیے شہریوں کی مہم نےزور پکڑ لیا!

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے پیاروں کو یہاں سے الوداع کریں اور یہیں انہیں خوش آمدید کہیں  ، سیاحت کے حوالے سے بھی اگر یہ کہا جائے کہ یہ دنیا کا خوبصورت ترین ائر پورٹ ہے تو بے جا نہ ہوگا ۔

جب فلائٹ چلا کرتی تھی تو لوگ صرف آزاد کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے بھی یہ سفر کرتے تھے لیکن گزشتہ 19سال سے ا یئر پور ٹ غیر فعال ہے جو کہ افسوسناک بات ہے ۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر بیرون ملک سے کوئی میت لائی جارہی ہو تو ہمیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ بذریعہ سڑک راستہ دشوار ہے جس کے باعث گھنٹوں ضائع ہوجاتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں ۔کشمیری عوام کا آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کے قیام کا مطالبہ ، سیاحت کو بھی فروغ ملے گا

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک ائیر پورٹ کو فعال کر کے ہمیں سہولت دے جائے ۔

لوگوں نے بالخصوص وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائیر پورٹ کو فعال کیا جائے ائیر پورٹ کی فعالیت سے نہ صرف لوگوں کو سفری سہولت ملے گی بلکہ آزاد کشمیر کی سیاحت پر بھی اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

 

Scroll to Top