نیلم : چلہانہ چیک پوسٹ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران حکام نے قیمتی لکڑی (گرین گولڈ) اسمگل کرنے والی مہران گاڑی قبضے میں لے لی۔
رپورٹس کے مطابق رینجرز آفیسر اشکوٹ ملک طاہر اور ان کی ٹیم نے گاڑی کو پکڑ لیا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گاڑی میں موجود قیمتی لکڑی جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہےضبط کر لی گئی،بعد ازاں رینجرز ٹیم نے گاڑی کو یو ٹی منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف اقدامات تیز ہو چکے ہیں جس کے تحت چلہانہ چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ہیں تاکہ اسمگلنگ کو کنٹرول کیا جا سکے۔