اسلام آباد: اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مردان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں12 بج کر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، 12 کلو میٹر گہرائی بتائی جا رہی ہے ۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے اس کی شدت ذیادہ محسوس کی گئی ہے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔




