سماہنی میں نایاب ہرن کے بچے کا ذبح: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی

سماہنی :آزاد کشمیر کے سب ڈویژن سماہنی کے گاؤں بنڈالہ میں ایک نایاب ہرن کا بچہ، جو مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے جنگلات میں لگی آگ سے بچ کر آیا تھامقامی افراد کے ہاتھوں ذبح کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہرن کا بچہ جنگلات میں لگی آگ سے جان بچا کر انسانی آبادی کی طرف آیا تھا جسے مقامی افراد نے  پکڑ کر ذبح کر دیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد فوری طور پر کارروائی کی لیکن ملزمان فرار ہو گئے۔​ محکمہ وائلڈ لائف نے تھانہ پولیس چوکی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔​

شہریوں نے نایاب جنگلی جانور کو ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق نایاب جنگلی حیات کا شکار وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔​

Scroll to Top