نیلم پارک کی تعمیر میں لیگل ایشوز درپیش ہیں،کونسلر راشد اعوان زرگر

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن کے کونسلر ،سماجی رہنما،تاجرراشد اعوان زرگرنے کہا ہے کہ نیلم پارک کی تعمیر میں کچھ لیگل ایشو رکاوٹ ہیں جن کے دور ہوتے ہی پارک کی تعمیر شروع کردونگا۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں راشد اعوان زرگرنے کہا کہمیں نے میئر صاحب کو جو درخواست دی تھی انہوں نے کہا کہ انتظار کریں کچھ لیگل ایشوزہیں،جن کمپنیوں کو لیز دی گئی ان کا وقت رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلم پارک کا رقبہ1987 میںپارک کیلئے وقف ہوا اور پارک تعمیر ہوا جو1992کے فلڈ میں تباہ ہوا، 1992 کے بعدبہت سی حکومتیں آئیں اور گئیں، ابھی تک یہ پارک تعمیر نہیں ہوسکا

یہ بھی پڑھیں: کونسلر راشد زرگر نے اپنی جیب سے نیلم پارک تعمیر کرنے کی درخواست میئر کو دیدی

کونسلر نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ لوگوں کو سیاحت کی سہولت دی جائے۔یہ فیملیز کیلئے بہترین جگہ تھی،رمضان میں معاملہ ہائی الرٹ ہوا۔

لوگوں میں چہ میگوئیاں ہو رہیں تھیں تو کہ کوئی اس رقبہ کو اپنے نام الاٹ کرا لے گا، کشمکش کی صورتحال میں مجھے خیال آیا کہ پارک تعمیرا کرائوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈائریکشن درست ہو اور نیب اچھی ہوتو پارک کو بنانا مشکل نہیں،میں سوشل ورکرز ہوں، پارک کا کام میں شروع کرونگا۔

میرے دوست رشتہ دور، شہریاں مظفرآباد میرا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، فی الحال تو کسی نے مجھے تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائی ،

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد کہا گیا کہ میں کشمیری نہیں ہوں، الحمداللہ میں کشمیری ہوں تمام ثبوت موجود ہیں۔میںسوشل ورک کی وجہ سے ہی جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی احتجاج نے کام کردکھایا، نیلم پارک میں قائم سستا بازار رمضان کے بعدختم کردیا جائیگا،میئر کا اعلان

میرے والدین 1947 سے یہاں رہ رہے ہیں، میرے پاس سٹیٹ سبجیکٹ ہے، کوئی کچھ کہے تو بے شک کہے۔میں رضائے الٰہی کیلئے کام کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارک کیلئے بلدیہ کی مشینری استعمال کرونگا،میرا کبھی بھی سیاسی مزاج نہیں رہا، میںسوشل ورکرز ہوں، میں نے اب کوئی الیکشن نہیں لڑنا۔

ن لیگ کے کونسلر کاکہنا تھا کہن لیگ کے حکومت میں ہونے سے تمام کارکن ناخوش ہیں،ا س سے عوام بھی ناخوش ہیں۔

Scroll to Top