مظفرآباد :آزادکشمیر میں پاپڑ اور سنیکس فروخت کرنیوالی ایک اور کمپنی کی پراڈکٹس غیر معیاری نکلیں ، فروخت پر پابندی عائد، ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم خوراک/سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر مظفرآباد کی رپورٹ پر Nice Food Industryکی پراڈکٹسTasto Chill munch snacks اور Tasto Hot bite snacksنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی تجزیاتی رپورٹ کے تحت کوالٹی اور سیفٹی Parameters پر غیر معیاری قرار پائی گئیں۔
کمپنی کے پاس آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ الائسنس بھی نہیں ہے جس کیوجہ سے Nice Food Industry پر پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ان تمام پراڈکٹس (Tasto Chill munch snacks اور Tasto Hot bite snacks) کی اندرون آزاد کشمیر فروختگی پر پابندی عائدکر دی ہے۔
حکم نامہ میں تمام فوڈ سیفٹی آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمپنی کی دیگر پراڈکٹس کی بھی Testing کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کو ارسال کی جائے۔
قبل ازیں بھی آزادکشمیر میں غیر معیاری پاپڑ اور سنیکس وغیرہ فروخت کرنے پر پابندی عائدکی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پابندی کے باوجود پراڈکٹس کی فروخت ،2کمپنیوںکے لائسنس معطل ،3،3لاکھ روپے جرمانہ