فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام ،فوڈ کے کاروبار سے وابستہ افراد کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں وکشمیرفوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ء کے تحت فوڈ کے کاروبار سے وابستہ افراد بالخصوص فاسٹ فوڈ ، ہوٹلز بیکری اور پروڈکشن ہاؤسز میں کام کرنے والے ملاز مین خصوصاً کلک معاونین اور وہ تمام افراد جو خوراک کی تیاری، پینگ یا سرونگ کے عمل سے وابستہ ہیں کا طبی معائنہ (میڈیکل ٹیسٹ) کروانا لازم ہےتا کہ فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

. فوڈ بزنس آپر یٹرز پر لازم ہے کہ وہ اپنے عملے کے درج ذیل میڈیکل ٹیسٹ کرواتے ہوئے اندر 10 ایام رپورٹ دفتر ہذا میں جمع کروائیں۔
میڈیکل رپورٹس میں درج ذیل ٹیسٹ شامل ہو تالا زم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، شوکت لائن کا مشہور فاسٹ فوڈ سینٹر سیل

۔1. ہیپا ٹائٹس بی  سی2. ٹی بی-3. ٹا ئیفائیڈ -4۔ جلدی امراض.5 متعدی و منتقلی بیماریوں کی موجودگی ۔

جملہ مالکان پابند ہیں کہ اپنے متعلقہ ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ کروا کر ان کی رپورٹس 10 ایام کے اندر ضلعی دفتر مظفر آباد،جہلم ویلی جمع کروائیں۔

مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ فوڈ بیرنس آپر یٹر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

Scroll to Top