کمشنر سید انصر علی ،ڈپٹی کمشنر علی اصغر بخاری کی عابد نعیم سے ملاقات، ٹیکس دھندگان کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر ان لینڈ ریوینیو (ساؤتھ زون)میرپور ڈویژن سید انصر علی نے جنرل منیجر پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ عابد نعیم سے پرال ہیڈ آفس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو سید علی اصغربخاری بھی موجود تھے جبکہ پاکستان ریوینیو آٹومیشن کی جانب سے چیف کمرشل پروجیکٹس پاکستان،آزاد کشمیرگلگت بلتستان میڈم فرحین اظہر،پروجیکٹ منیجر میڈم شمسہ اقبال اور منیجر سیلز ٹیکس ڈویلپمنٹ فیصل سلیمان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران محکمہ انلینڈ ریوینیو کی آٹو میشن کی بابت مختلف امور پر تفصیلی اور سیر حاصل بحث ہوئی۔ جس میں ڈیٹا انٹی گریشن، ڈیٹا سنکرونائزیشن اور آٹومیشن سے متعلقہ جدید ترین ماڈیولز زیر غور لائے گئے۔

آزاد جموں وکشمیر سنٹر ل بورڈ آف ریوینیواور فیڈرل بورڈ آف ریوینیوپاکستان کے مابین ڈیٹا انٹی گریشن کی بابت ایم او یو پہلے ہی طے پا چکا ہے۔

ڈیٹا انٹی گریشن کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ریاست کی ٹیکس گزار کمیونٹی کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ اب پرال مینجمنٹ کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ آزاد کشمیر ٹیکس گزار کمیونٹی کایہ دیرینہ مطالبہ بہت جلد عملی طور پر پورا کیا جائے گا ۔۔

پرال کی ٹیم آزاد جموں وکشمیر سنٹرل بورڈ آف ریوینیو اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے مابین ڈیٹا انٹی گریشن اور ڈیٹا سنکرونائزیشن کو عملی شکل دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بیشتر نئی سہولیات جن میں آن لائن سیلز ٹیکس ریٹرن، POSڈیش بورڈ اور متفرق MISرپورٹس کا اجراء قابل ذکر ہیںکو بھی محکمہ انلینڈ ریوینیو کے آٹومیشن سسٹم میں شامل کر دی جائیں گی۔

ان سہولیات کے باعث ٹیکس گزار ان باآسانی اپنے ٹیکس معاملات کو انجام دے سکیں گیااور ڈیٹا انٹی گریشن کی بدولت verificationبھی میسر ہو گی۔

یادرہے کہ پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ پاکستان بھر میں صوبائی اورو فاقی سطح پر اپنی تکنیکی سروسز فراہم کر رہی ہے اور اس وقت پرال مینجمنٹ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی digitization میں انتہائی مصروف کار ہے لیکن اس کے باوجود جنرل منیجر پرال عابد نعیم اور انکی ٹیم نے اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ٹیکس گزاران کے ڈیٹا انٹی گریشن کی بابت دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور بہت جلددیئے گئے ٹائم لائن سے قبل اس کی تکمیل عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید انصر علی اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریوینیوسید علی اصغر نے میٹنگ کے شرکاء بالخصوص جنرل منیجر پرال اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے پرال کی جانب سے ریاست کے ٹیکس نظام کو جدید خطوط سے ہمکنار کرنیکی کاوشوں کو سراہا۔

افسران کا کہنا تھا کہ پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ نے ہر مشکل وقت میں محکمہ ان لینڈ ریوینیو کو تکنیکی سپورٹ فراہم کی ہے اور آزاد کشمیر کے آٹومیشن سسٹم کی بہتری کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا بلکہ ہر اعتبار اور ہر پہلو سے آٹومیشن کے ماڈرن جدول کو وقت سے پہلے ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پرال ٹیم محکمہ انلینڈ ریوینیو کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعظم کا سماہنی عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا، گرڈاسٹیشن پر کام شروع

Scroll to Top